لکھنؤ:15مئی(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے مہاجر مزدوروں کو بلکتے کنبوں کی بھوک، بدحالی اور راستے میں ہورہی اموات کے منظر تکلف دہ او ردل کو دہلا دینے والا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ان مزدوروں کی واپسی کے لئے کارگر نظام کے نفاذ کو یقینی بنانا
چاہئے۔
محترمہ مایاوتی نے جمعہ کو اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا’ملک کی سڑکوں پر اپنے گھروں کو لوٹنے والے لاچار لاکھوں مہاجر مزوروں و ان کے بلکتے کنبوں کی بھوک، بدحالی و راستے میں ہورہی اموات کی ٹی وی پر دکھایا جانے والا منظر دل کو دہلا دینے والا ور کافی تکلیف کا باعث ہے۔
ایسے میں مرکزی ، ریاستی حکومتیں آج ان کی زندگی۔