the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس نے ملک پر اجولا اسکیم کے نام پر ملک کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رسوئی گیس کی آسمان سے چھوتی قیمتوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے ، لہذا حکومت کو فوری طور پر ایل پی جی کی قیمت واپس لے کرعوام کو راحت دینی چاہئے۔
کانگریس ترجمان سپریا شری نیت ، الکا لامبا اور رادھیکا کھیڑا نے بدھ کو پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک مشترکہ کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران رسوئی گیس کی قیمت میں 265 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کا بجٹ بگڑ گیا ہے اور عام خاندانوں کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ حساسیت کا مظاہرہ کرے اور مشکلات کے دوران لوگوں کو راحت دے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے عام لوگوں پر مہنگائی کا حملہ کیا ہے



اور ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپے فی سلنڈر اضافہ کر کے 859 روپے فی سلنڈر کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دس مہینوں میں قیمتوں میں لگاتار سات مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ پچھلے سال نومبر سے اب تک ایل پی جی میں '44' فیصد یعنی 265 کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ حیران کن ہے کہ پچھلے سال مئی کے بعد سے حکومت نے ایل پی جی پر کوئی سبسڈی نہیں دی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایل جی پی کے کنٹرولڈ اور مارکیٹ ریٹ کو ایک بنا دیا گیا ہے۔
اس سے قبل کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے رسوئی گیس کی انتہائی زیادہ قیمتوں پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ "یکم جولائی کو مودی جی کی حکومت نے ایل پی جی پر 25 روپے اور 17 اگست کو دوبارہ 25 روپے کا اضافہ کیا۔ اجولا کا خواب دکھا کر بی جے پی حکومت کی کلیکشن اسکیم ہر ماہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرکے پھل پھول رہی ہے۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.