نئی دہلی،12دسمبر(یواین آئی)راجیہ سبھا میں ریاستوں کو اشیا اور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) میں جمع کئےگئے محصولات میں سے ان کا حصہ جلد دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا گیا کہ حکومت کو تاخیر کرنے
کےلئے وضاحت دینی چاہئے۔
کانگریس کے دگوجے سنگھ نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ ریاستوں کی مالی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے۔
انہیں اپنا روزانہ کا کام کاج نمٹانا مشکل ہورہا ہے۔