: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لکھنؤ:23 مارچ(یواین آئی) کووڈ۔19 کو خطرے کے پیش نظر شہریوں سے پوری مستعدی برتنے اور ڈاکٹروں کی صلاح پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئےسماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کو کہا کہ مالی سال کا آخری ہفتہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو ٹیکس اور ریٹرن سے متعلق اضافی
وقت اور قوانیں میں تھوڑی نرمی برتنے کا اعلان کرنا چاہئے تاکہ ٹیکس دینے والے تھوڑی راحت کی سانس لیں۔
مسٹریادو نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے حملے سے بچنے کے لئے ہمیں دنیا کے تجربہ کار ماہرین اور ڈاکٹروں کی صلاح اور انتباہ کو ماننا چاہئے۔