نئی دہلی، 03 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کسانوں کی تحریک کے دوران سات سو کسان شہید ہو چکے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی نے خود زرعی قانون کو واپس لیتے ہوئے اس قانون کو نافذ کرنے سے معافی مانگی تھی اس لئے انہیں شہید کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینا چاہئے۔
مسٹر راہل گاندھی نے جمعہ کو یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی کی معافی سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ انہوں نے قبول کیا ہے کہ انہوں نے زرعی قوانین کو نافذ کرنے میں غلطی کی ہے اور اس
غلطی کی وجہ سے کسانوں کو شہادت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اعتراف کے بعد وہ کسانوں کی مالی مدد کریں اور اگر وہ مارے گئے کسانوں کی فہرست چاہتے ہیں تو انہیں فراہم کر دی جائے گی۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ ماضی قریب میں پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران مارے گئے کسانوں کو مالی امداد دینے کے سوال پر حکومت نے کہا کہ اس کے پاس شہید کسانوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے، اس لیے معاوضہ نہیں دیا جا سکتا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کسانوں کو مالی امداد دے اور اس کے لیے انہیں شہید کسانوں کی فہرست دی جا سکتی ہے۔