: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 7 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ انڈین ریزرو بینک کے مطابق ملک میں کاروباری قرضوں میں ایک سال کے اندر 88 فیصد کی کمی آئی ہے جس سے صاف ہے کہ اقتصادی سرگرمیاں تھم گئی ہیں اور ملک گہرے اقتصادی بحران کے دور سے گزر رہا ہےکانگریسی ترجمان سپریہ شرينیت نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ریزرو بینک کے حال میں آنے والے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال پہلے بینکوں کا قرض کی شرح 7.36 لاکھ کروڑ روپے تھی جو آج 88 فیصد کم کر محض ایک لاکھ کروڑ روپے تک سمٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قرض کی شرح اسی طرح سے گر رہی ہے تو اس کا سیدھا مطلب یہ
ہے کہ ملک میں اقتصادی سرگرمیاں منجمد گئی ہیں۔ حکومت کو اس اصلیت کو قبول کرنا چاہئے اور کساد بازاری روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئےانہوں نے کہا کہ کسی بھی معیشت کے لئے نجی سرمایہ کاری، عوامی سرمایہ کاری، برآمدات اور مال کی کھپت سب سے اہم ہوتی ہے لیکن گزشتہ ایک سال کے دوران اقتصادی ترقی کے یہ چاروں معیار منفی میں رہے ہیں اور حکومت چاروں خانے چت نظر آ رہی ہے۔ معیشت کے تمام شعبوں میں کمی درج کی جا رہی ہے، اس لیے جو ماہر اقتصادیات اقتصادی ترقی کی شرح پانچ فیصد ہونے کے حکومت کے اندازے پر شک کا اظہار کر رہے ہیں ان کی بات میں حقیقت نظر آتی ہے۔