نئی دہلی ، 20 مئی (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی جانب سے دیئے گئے مشورے کہ کورونا کے سبب یتیم ہونے والے بچوں کو نودیا ودیالیہ میں مفت تعلیم دے، کو قبول کرنا چاہئے۔
مسٹر گاندھی نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ کانگریس کی چیئرپسن کورونا بحران میں والدین سے محروم بچوں کو نودیا ودیالیہ میں مفت تعلیم دینے کے حکومت کو دیئے گئے مشورے کو قبول کرنا چاہئے اور کورونا کی
وجہ سے سنگین بحران سے دوچار ان بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مناسب وقت پر دی گئی ایک تجویز ہے اور مرکزی حکومت کو اس اہم معاملے پر اپوزیشن کی بات سننی چاہئے۔
اس دوران کانگریس کے ترجمان راجیو شکلا نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ گاؤں میں کورونا کی وبا پھیلنا سب سے بڑی تشویش کی بات ہے اور کہا کہ یہ مرکزی اور ریاستی حکومت کے لئے چیلنج بن گیا ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے جنگی سطح کی تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔