the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 29 دسمبر (یو این آئی) کانگریس نے حکومت پر اربوں روپے کی سنٹرل پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ سنٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ کو کوڑیوں کے دام فروخت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس سودے میں ملی بھگت ہے کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سینٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ (سی ای ایل) کو 210 کروڑ روپے کی بہت کم قیمت پر فروخت کردیا ہے۔ کمپنی کے کل اثاثوں کو دیکھتے ہوئے اس کی وصولی گئی قیمتیں کئی سوالات کھڑاکرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ای ایل کو نانڈیل فائنانس اینڈ لیزنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو فروخت کردیا گیا ہے جس میں فرنیچر



اور انٹیریئر ڈیزائننگ کمپنی کا بڑا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا، 'حکومت کا 'ورشانت سیل' جاری ہے۔ اسٹریٹجک اہمیت کی ایک کمپنی کو ختم کردیا ۔ صاحب آباد واقع یہ سی ای ایل کمپنی ہے۔
مسٹر ولبھ نے کہا کہ اس کمپنی کو محض 210 کروڑ روپے میں فروخت کیاگیا جبکہ اس کی زمین کی قیمت 440 کروڑ روپے ہے۔ کمپنی کے پاس 1500 کروڑ روپے کے آرڈر ہیں اور اس کا خالص منافع 700 کروڑ روپے ہے۔ سی ای ایل کو نانڈیل فائننس اینڈ لیزنگ پرائیویٹ لیمٹڈ کو فروخت کر دیا گیا ہے جس کے سال 2020 میں صرف 10 سے کم ملازمین تھے۔ اس کمپنی کو لیکویڈیشن کا مقدمہ ہے۔ حکومت کی جانب سے ایک پبلک سیکٹر کی کمپنی سی ای ایل کو اس کمپنی کوفروخت کرنا سوال کھڑے کرتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.