نئی دہلی،26دسمبر(یواین آئی)حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کےلئے دئےجانے والے ناری شکتی ایوارڈ 2019کےلئے درخواستیں طلب کی ہیں خواتین واطفال کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ درخوات دینے کی آخری تاریخ سات جنوری 2020 ہے۔ناری شکتی
ایوارڈ کےلئے انفرادی طورپر،کوئی گروپ اور تنظیم کو نامزد کیا جاسکتا ہے۔تقریباً 40ناری شکتی ایوارڈ بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر آٹھ مارچ 2020 کو مہیا کئے جائیں گے۔
ایوارڈ کےلئے پوری معلومات اور ہدایات وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔