the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر،16 مئی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی پالسیوں سے یہاں کے لوگوں میں ناراضگی اور خوف پیدا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کی سیاسی جماعتوں نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ایک ایسا ماحول پیدا کیا تھا جس میں پنڈت برادری کے لوگ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرنے لگے تھے موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’میں نے ایل جی صاحب سے کہا کہ یہ اس وقت صرف راہل بٹ کی ہلاکت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہاں جو پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے ملازموں کو روز



بر طرف کیا جا رہا ہے اس سے ماحول سدھرنے کے بجائے مزید بگڑے گا‘۔
ان کا کہنا تھا: ’ہم نے نینشل کانفرنس اور یہاں کی سیاسی جماعتوں نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر یہاں اچھا ماحول بنانے کی کوشش کی تھی جس میں پنڈت برادری کے لوگ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرنے لگے تھے‘۔
انہوں نے کہا: ’لیکن جو پچھلے چار پانچ برسوں سے حکومت نے پالیساں اختیار کر رکھی ہیں ان سے یہاں کے لوگوں میں ناراضگی اور خوف پیدا ہوا ہے جس سے دوریاں مزید بڑھ گئی ہیں‘۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب تک سابق وزیر اعظم واجپائی جی کے فارمولے کو نہیں اپنایا جائے تب تک حالات بہتر ہونا ممکن نہیں ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.