the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 18 مارچ (یواین آئی) روڈ ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو ایوان زیریں لوک سبھا میں کہا کہ حکومت آئندہ ایک سال میں سبھی ٹول پلازوں کو ختم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں نتن گڈکری نے کہا کہ حکومت آنے والے دنوں میں ٹکنالوجی کی مدد سے لوگوں کو اتنا ہی ٹول ادا کرنا ہوگا جتنا وہ سڑک پر چلیں گے۔
بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے گڑھ مکتیشور کے قریب سڑک پر میونسپل حدود میں ٹول پلازہ رکھنے کا معاملہ اٹھایا۔ اس پر نتن گڈکری نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں ایسے بہت سارے



ٹول پلازے تعمیر کئے گئے تھے ، جو شہر کی سرحد پر واقع ہیں۔ یہ یقیناً غلط اور ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر ٹول پلازے ہٹائے جاتے ہیں تو سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی معاوضہ مانگے گی۔ اب حکومت نے اگلے ایک سال میں ملک میں ’تمام ٹولوں کو ختم کرنے‘ کا منصوبہ بنایا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ٹول ختم کرنے کا مطلب ٹول پلازہ ختم کرنا ہے۔ اب حکومت ایسی ٹکنالوجی پر کام کر رہی ہے جس میں ہائی وے پر جہاں سے آپ چڑھیں گے وہاں جی پی ایس کی مدد سے کیمرا آپ کی تصویر لے گا اور جہاں آپ ہائی وے سے اتریں گے وہاں کی فوٹو لے گا، اسی طرح اتنی ہی دوری کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.