نئی دہلی، 30 ستمبر (ایجنسی) سپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات کی آبروریزی متاثرہ بلقیس بانو کو دو ہفتوں کے اندر 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہےچیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے پیر کو ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ دو ہفتوں کے اندر 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کرے، ساتھ ہی اسے کام اور رہنے کو گھر دےبلقیس بانو نے
اپنی درخواست میں کہا ہے کہ حکومت نے اسے ابھی تک کوئی معاوضہ نہیں دیا ہے۔
قابل غور ہے کہ اس معاملہ کی گزشتہ سماعت کے دوران عدالت عظمی نے ریاستی حکومت کو بلقیس بانو کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے گجرات حکومت سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ قوانین کے مطابق بلقیس بانو کو ایک سرکاری نوکری اور رہائش بھی مہیا کرائے۔