نئی دہلی/ گوہاٹی، 25، ستمبر(یو این آئی) آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے قومی صدر و سابق رکن پارلیمنٹ اور جمعیۃ علماء صوبہ آسام کے صدر مولانا بدرالدین اجمل نے ہیمنت بسوا سرما کی سربراہی والی آسام حکومت کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ہٹ دھرم قرار دیا ہے جو مسلمانوں کے گھروں کو کو مسمار کرنے اور ان کو بے گھر کرنے پر تُلی ہے۔
آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت اس کے لئے گوہاٹی ہائی کورٹ کے حکم کی دھجیاں اڑانے میں بھی جھجھک محسوس نہیں کر رہی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آسام سرکار کے سربراہ مسٹر ہیمنت بسوا سر ما اپنے آپ کو تانا شاہ سمجھنے لگے ہیں جس کے لئے اس جمہوری ملک کا قانون اور عدالت کا حکم کوئی حیثیت نہیں رکھتا ہے ، اسلئے ایسے شخص کو حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ، اسے فوری طور پر برخاست کیا جانا چاہئے۔