the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،30 دسمبر (یواین آئی ) مرکزی حکومت ، آسام سرکار اور یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (اَلفا) کے مابین نئی دلی میں ایک سہ فریقی معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، مسٹر شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں وزارتِ داخلہ نے ایک ایسے شمال مشرق کے خاکے پر کام کیا، جو انتہا پسندی، تشد داور تنازعے سے پاک ہو۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ اس معاہدے میں الفانے ، جو آسام کا سب سے پرانا شورش پسند گروپ ہے، تشدد کاراستہ ترک کرنے سے اتفاق کیا ہے۔



انہوں نے کہا کہ 2014 میں این ڈی اے حکومت کی تشکیل کے بعد سے آسام میں تشدد کے واقعات میں 87 فیصد اموات کی تعداد میں 90 فیصد اور اغواء کے وارداتوں میں 84 فیصد کمی آئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ، اس سہ فریقی معاہدے کے بارے میں کہا ہے کہ یہ معاہدہ، امن اور ترقی کی جانب آسام کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ، انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے ، آسام میں دیر پاترقی کیلئے راستہ ہموار ہو گا۔ انہوں نے اس اہم حصولیابی میں شامل سبھی کی کوششوں کی تعریف کی
ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.