the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 5 فروری (یو این آئی۔عابد انور) قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں جاری مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے مشہور وکیل بھانو پرتاپ سنگھ نے خاتون مظاہرین سے استقلال کے ساتھ قائم رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو شاہین باغ مظاہرین کے سامنے جھکنا ہی ہوگا۔
انہوں نے ڈرے اور خوف زدہ ہوئے بغیر مظاہرہ جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مختلف حربے اپنائے گی اور اپنارہی ہے لیکن آپ کو اپنے موقف سے نہیں ہٹنا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت آپ کو بات کے لئے بلائے تو آپ وہاں جانے کے بجائے یہاں آنے کو کہیں۔انہوں نے کہاکہ اس کی تیاری آپ کے پاس ہونی



چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ آپ کا یہ مظاہرہ کامیابی کی طرف جارہا ہے اس کو کسی حالت میں بھی پٹری سے اترنے نہ دیں۔
دریں اثناء پولیس کی رکاوٹوں کے باوجود خاتون مظاہرین کی حمایت اور اظہار یکجہتی کے لئے پنجاب سے سکھوں کے جتھ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بٹالہ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں سے آنے والے سکھوں نے قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ناراضگی اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اپنے منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ قانون صرف مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے بلکہ تمام کمزور طبقوں، دلتوں قبائلیوں کے خلاف ہے اور حکومت صرف تین ملکوں کا نام لیکر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.