حیدر آباد، 7 اپریل (یو این آئی) تلنگانہ حکومت نے 400 ایکڑ اراضی کے معاملہ میں اے آئی سے تیار کردہ فرضی مواد کے خلاف کارروائی کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی۔
تلنگانہ حکومت نے پیر کے روز ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں اے آئی سے تیار کردہ مواد کے خلاف کار روائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ، اس مواد کا
استعمال مبینہ طور پر یہاں کچا گچی باولیمیں 400 ایکڑ اراضی کے معاملے میں فرض اطلاعات پھیلانے کے لئے کیا گیا ہے۔
یہ درخواست وزیر اعلی ریونت ریڈی کے مبینہ جھوٹے بیانات کا سنجیدگی سے نوٹ لینے کے بعد دائر کی گئی ہے جو یونیورسٹی آف حیدر آباد سے متصل 400 ایکڑ اراضی میں آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی کے حکومت کے اقدام کو روک رہے ہیں۔