the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 10 اگست (یو این آئی) مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے پیر کے روز ریاستوں کے وزرائے اعلی سے چھوٹی صنعتوں کی بقایہ جات ادائیگی کی ہدایت دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کی تعریف تبدیل کرنے، سرمایہ فراہم کرنے اور چیمپیئن پورٹل سے معیشت کو یقینی طور پر رفتار ملے گی۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کرناٹک میں فکی کی یونٹ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نتن گڈکری نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے مندی کی شکار معیشت کو حکومت کے اقتصادی اقدامات سے یقینی طور پر رفتار ملے گی۔ حکومت نے چھوٹی صنعتوں کی تعریف میں تبدیلی کردی ہے جس سے ان کا دائرہ کار بڑھ گیا ہے۔



چھوٹی صنعتوں کو سرمایہ فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپیئن پورٹل سے ایسی صنعتوں کی مدد ملے گی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو چھوٹے تاجروں کے بقایہ جات کی ادائیگی کرنے کے لئے ہدایت دینی چاہئے۔ اس سے چھوٹی صنعتوں کو سرمایہ ملے گا۔ انہوں نے منفی سوچ اور مایوسی سے باہر نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صنعتوں کی ہر ممکن مدد کرے گی اور معیشت کو رفتار دینے کی ہرکوشش کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ 20 لاکھ کروڑ روپے کے ریلیف پیکیج میں چھوٹی صنعتوں کے لئے تین لاکھ کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس میں سے ایک کروڑ 20 ہزار روپے چھوٹی صنعتوں کو جاری کردیئے گئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.