نئی دہلی ، 20اکتوبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج یہاں اسمبلی کمپلیکس میں بابائے قوم گاندھی جی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی سالگرہ کے موقع پر پھول پیش کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کیجریوال نے اسمبلی کمپلیکس میں منعقدہ دعائیہ اجلاس میں بھی شرکت کی۔ ساتھ ہی انہوں نے جلیانوالہ باغ واقعے سے متعلق ایک دیوہیکل پینٹنگ کی نقاب کشائی بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ
گاندھی جی کے خیالات نہ صرف ہندوستان بلکہ پورے عالمی معاشرے کو سچائی ، عدم تشدد اور نیکی کا راستہ دکھاتے ہیں۔ وہیں شاستری جی کی سادہ زندگی ، ایمانداری اور موثر قیادت ہر نسل کے لیے متاثر کن ہے ، جبکہ جلیانوالہ باغ واقعہ ہمیں یاد دلاتا رہتا ہے کہ کیسے ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیں انگریزوں سے آزادی دلانے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ ہماری حکومت ان عظیم شخصیات کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی پوری کوشش کر رہی ہے‘۔