the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،22اپریل(یو این آئی)مرکزی حکومت کورونا وائرس’کووڈ-19‘سے نمٹنے کے لئے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ساتھ مل کر بہت سے اقدامات کررہی ہے۔جس میں اس وبا کی روک تھام،قابو اورنظم وضبط کے اقدامات شامل ہیں۔اور ان کا اعلیٰ سطح پر جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کے سینئر نمائندوں اور ڈاکٹروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور کورونا وئرس سے لڑ رہے ڈاکٹروں کی حفاظت سے متعلق خدشات پر بھی غور کیا۔مسٹر شاہ نے یقین دلایا کہ حکومت ڈاکٹروں کی حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
وزارت صحت کی جانب سے بدھ کو جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت نے حال ہی میں سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر



انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں کو ہداہت دی ہے کہ وہ کووڈ-19سے نمٹنے میں لگے صحت کارکنان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں کیونکہ اس وقت ان کی خدمات اور مہارت کی ملک کو ضرورت ہے۔ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کوانسانی وسائل،صلاحیت کی تعمیر،انسانی وسائل کی تعمیر،طبی تحفظ،اسٹاف سے متعلق ہداہات،وقت پر تنخواہ کی ادائیگی،ذہنی امداد،پہلی صف کے طبی عملے کی ٹریننگ اورلائف انشورنس کور جیسے شعبوں میں مختلف اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ابھی تک ملک میں کورونا وائرس کے کل 19984مصدقہ معاملے ہیں اور منگل سے اب تک 1383نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔اس بیماری سے شفا یاب ہونے والوں کی کل تعداد3870ہے اور ان کی ریکوری شرح 19.36فیصد ہے۔اس کے علاوہ اس مدت میں 50ہلاک بھی ہوئے ہیں،جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر640ہوگئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.