نئی دہلی، 18ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہاکہ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے پبلک سیکٹر کے انٹرپرائزز برباد ہورہے ہیں اور ان کی حالت میں بہتری لانے کے لئے لائف انشورنس کارپوریشن (ایل آئی) جیسے اداروں کے پیسہ کی سرمایہ کاری کرکے لوگوں کی محنت کی کمائی کو ڈوبویاجارہا ہے۔
کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ خسارہ کے انٹرپرا ئزز کو منافع میں لانے کے لئے حکومت کی یہ کوشش ناکام ہورہی ہے۔ اس کے ان اقدامات سے نہ صرف
منافع والے ادارے بند ہورہے ہیں بلکہ ان میں لگایا ہوا عام آدمی کا پیسہ بھی ڈوبنے کی حالت میں پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس ایل آئی سی کے ریکارڈ پیسہ سے پبلک سیکٹر کے آئی ڈی بی آئی بینک میں سرمایہ کاری کی گئی لیکن ا س کے بعد بھی یہ بینک خسارہ میں ہے۔ بینک مزید پیسہ مانگ رہا ہے اور اس طرح حکومت نے ایل آ ئی سی میں سرمایہ لگانے والوں کا بھی مذاق اڑایا ہے۔ حکومت ایل آئی سی کا استعمال انٹرپرائزز میں کررہی ہے اور لوگوں کی محنت کی کمائی کے اس میں لگے پیسے کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔