: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 5 مارچ (یو این آئی) دہلی کے آبی وزیر پرویش صاحب سنگھ نے آج کہا کہ جمنا کی صفائی کے سلسلے میں حکومت سنجیدہ ہے اور آئندہ تین برسوں میں جمنا کے پانی کا رنگ بدل دے گی۔
مسٹر سنگھ نے آج جمنا کی صفائی مہم کا معائنہ کیا اور دعویٰ کیا کہ جلد ہی جمنا ندی میں تبدیلی نظر آئے گی اور تین برسوں میں اس کے پانی کا رنگ بدل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمنا میں
گرنے والے تمام نالوں پر نصب سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پی) کی صلاحیت کو بڑھایا جائے گا اور نئے ایس ٹی پی لگائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کو جمنا کی صفائی کی کبھی فکر نہیں تھی۔ اس کا واحد کام دوسروں کو اپنے اعمال کا ذمہ دار ٹھہرانا تھا۔ اس سلسلے میں دہلی حکومت کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کا دفتر بھی فکر مند ہے اور جمنا کی صفائی کی نگرانی کر رہا ہے۔