the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ،8 مارچ ( یواین آئی) ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر مالیکارجن کھڑگ نے کہا ہے کہ آسمان چھوتی مہنگائی سے عام آدمی پریشان ہے اور کانگریس نے ایوان میں اس معاملے پر بحث کرانے کے لئےتحریک التواپیش کردی ہے لیکن حکومت نے اسے مسترد کردیا ہے۔ .
مسٹرکھڑگے نے پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا کہ مہنگائی اپنے شباب پر پہنچ چکی ہے اور کانگریس حکومت سے ایوان میں اس معاملے پر بحث کرانے کی اپیل کررہی ہے لیکن ان کا مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے۔ حکومت مہنگائی پر بحث سے



بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس مہنگائی کے معاملے پر اپنا احتجاج جاری رکھے گی یہاں تک کہ اگر ایوان میں ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے۔
کانگریس قائد نے کہا کہ عوام مہنگائی سے دوچار ہے اور اپوزیشن عوام کے مسئلے کو اس معاملے پر ایوان میں رکھنا چاہتی ہے لیکن حکومت نے اس پر بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اپوزیشن ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو ایوان میں رکھنا اور حکومت کو اس سے آگاہ کرنا چاہتی ہے ، لہذا حکومت کانگریس کے مطالبے کو قبول کرتے ہوئے ، کانگریس کو ایوان میں مہنگائی پر تبادلہ خیال کرنے کی اجازت دے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.