نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کے روز کہا کہ شمال مشرق اور خاص کر گوہاٹی میں لوگ شہریت ترمیمی بل کی جم کر مخالفت کررہے ہیں ور وہ خود اس تحریک میں شامل ہورہے ہیں لیکن حکومت ان کا غصہ سمجھ نہیں پارہی ہے۔
کانگریس ترجمان گورو نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے کہا کہ بل تیار کرتے وقت حکومت نے شمال مشرقی ریاستوں کو اعتماد میں نہیں لیا اس لئے لوگوں میں غصہ ہے۔ ان ریاستوں میں اس بل کے خلاف جاری تحریر میں کوئی سیاسی پارٹی
شامل نہیں ہے بلکہ یہ مخالفت خود بخود شروع ہوئی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے نکل کر اس میں شامل ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شمال مشرق اور خاص کر گوہاٹی میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ لوگ اس سلسلے میں کافی گھبرائے ہوئے ہیں۔ آسام کی حالت بہت خراب ہوگئی ہے۔ گوہاٹی میں لگاتار مظاہرے ہورہے ہیں۔ لوگوں میں اس طرح کا غصہ دو ڈھائی دہائی بعد پہلی بار دنظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوہاٹی کے لوگ سڑکوں پر آکر اس شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کررہے ہیں۔