the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
چنڈی گڑھ،8نومبر (یو این آئی)ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اورحکومت کی خاموشی پر سخت تنقید کرتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبہ ا قلیت کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی سے عوام کا برا حال اور پریشان حال ہے اور حکومت اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھارہی ہے۔یہ بات چنڈی گڑھ کے’منی ماجرا‘ میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے چنڈی گڑھ کے لوگوں سے اپیل کی کہ کچھ دنوں بعد بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں، آپ کو حکمرانی کے بارے میں سب کچھ معلوم ہے۔ کانگریس اور بی جے پی حکومت میں کیا کیابدلاؤ دیکھنے کو ملے ہیں۔ چنڈی گڑھ کی عوام کو سب علم ہے۔ بی جے پی حکومت کی تانا شاہی، بیان بازی اور عوام کے خلاف پالیسیوں کی وجہ سے ملک انتہائی برے دور سے گزر رہا ہے اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دے کر اپنے پیارے ملک کو ترقی کی راہ پر واپس بھیجنے کا کام شروع کریں، جس طرح آپ کی پڑوسی ریاست ہماچل پردیش کی عوام نے بی جے پی کو شکست دے کر کانگریس کو جتایا ہے، یہ ایک واضح پیغام ہے



کہ ملک میں بی جے پی حکومت کی پالیسیوں سے عوام مکمل طور پرپریشان ہو چکی ہیں۔اور اب بی جے پی کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے۔عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ملک کی عوام کو مذہب کی بنیاد پر لڑا نے کا کام کر رہی ہیں۔آج چنڈی گڑھ کے اس خوبصورت اسٹیج پر جس طرح پون کمار بنسل جی، دلبر خان جی اور منیش بنسل اور عمران پرتاپ گڑھی ایک ساتھ بیٹھے ہیں اسی پیار محبت اور بھائی چارے سے بی جے پی حکومت گھبرائی ہوئی ہے، بی جے پی حکومت نے عوام کے درمیان نفرت پھیلانے کا کام کیا ہے،سماجی محبت اوربھائی چارے کوختم کرنے کا کام کیا ہے۔ ملک کے تمام ہندو مسلمان بھائی چارے کے ساتھ میں رہنا شروع کر دیا تو اقتدار ہمارے ہاتھ سے جاتا رہے گا۔ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ آج ہمارے ملک کا کسان سڑکوں پر بیٹھا ہے اور حکومت سے تینوں زراعت مخالف کالے قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہا ہے اور اس معاملے میں کم از کم 400 کسانوں نے اپنی شہادت دی ہے لیکن بی جے پی حکومت اور ملک کے پی ایم نریندر مودی جی کو کسانوں کی پرواہ نہیں ہے۔انہوں نے الزام لگایاکہ صرف اپنے صنعتکار دوست امبانی اڈانی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.