نئی دہلی،25 جولائی (یواین آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت پر بیماری کے وقت بھی کمائی کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اسے بحران کے اس وقت میں عوام کی نہیں صرف اپنے مفاد کی فکر ستا رہی ہے۔
مسٹر گاندھی نے ہفتے کو کہا،’’بیماری کے ’بادل‘چھائے
ہیں ،لوگ مصیبت میں ہیں،بینیفٹ لے سکتے ہیں- قدرتی آفت کو منافع میں بدل کر کما رہی ہے۔غریب مخالف حکومت ۔‘‘
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مزدور ٹرینوں سے بھی ریلوے نے جم کر کمائی کی ہے اور جون تک ریلوے نے 428 کروڑ روپے کی آمدنی کی۔