نئی دہلی، 16دسمبر (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مودی حکومت کو تاناشاہی قرار دیتے ہوئے کہاکہ شہریت (ترمیمی) قانون کے ذریعہ اس حکومت نے آئین پر حملہ کیا ہے اور کانگریس اس کے اس قدم کے خلاف جدوجہد کرے گی۔
محترمہ واڈرا نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ جامعہ ملیہ اسلامیہ
میں طلبا پر دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف پیر کی شام کو یہاں انڈیا گیٹ پر دو گھنٹے تک دھرنا دینے کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ یہ حکومت تاناشاہی پر اتر آئی ہے اور جمہوریت میں اس طرح کی تاناشاہی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ آئین پر حملہ ہے اور اس کے خلاف جاکر کام کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔