نئی دہلی ،21دسمبر(یواین آئی)کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے شہریت کے قومی رجسٹر (این آرسی )اورشہریت ترمیمی قانون کو آئین کی روح اور غریب عوام کے خلاف بتاتے ہوئے کہاہے کہ لوگ آئین کے تحفظ کےلے سڑکوں پر لڑرہے ہیں لیکن حکومت بے رحمی سے
انھیں کچل رہی ہے ۔
محترمہ واڈرا نے سنیچر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ این آرسی اور شہریت ترمیمی قانون ملک کے غریب عوام کے خلاف ہے ۔
حکومت کایہ قدم آئین کی روح کے منافی ہے اور کسی بھی قیمت پر باباصاحب امبیڈکر کے آئین پر حملہ نہیں ہونے دیاجائیگا۔