نئی دہلی ، 28 جولائی (یو این آئی) حکومت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے بوجھ کو کم کرنے اور چھوٹے چھوٹے مقدموں کو جلداز جلد نمٹانے کے لئے ملک میں مزید لوک عدالتیں قائم کرنے پر غور کر رہی ہے بدھ کو ایوان زیریں لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب
میں قانون اور انصاف کے وزیر کرن رجیجو نے کہا ’’لوک عدالتیں تنازعات کے حل کا ایک اہم سسٹم ہے جو عام لوگوں کو دستیاب ہے۔
اس کے ذریعہ مختلف فریقوں کے مابین خوشگوار ماحول میں سمجھوتہ کرایا جاتا ہے۔
رجیجو نے کہا ’’اس وقت ملک میں 365 لوک عدالتیں ہیں۔