نئی دہلی 24 مارچ، (یو این آئی) مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورت حال پر حکومت گہری نظر رکھ رہی ہے اور اگلے چند ہفتے کافی اہم ہیں ڈاکٹر ہرش وردھن نے منگل کو ایک چینل کے ذریعہ کہا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے حکومت کے ساتھ عوام کا تعاون بھی ضروری ہیں اور لوگوں کو لاک ڈاؤن کے دوران ضابطوں پر مکمل عمل کرنا چاہیے تاکہ کورونا وائرس کو روکنے میں مدد مل سکے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں میں بیرون ممالک سے 62 ہزار لوگ ہندوستان آئے ہیں جن میں سے آٹھ ہزار
کو سرکاری قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ ڈاکٹر اور میڈیکل عملہ اپنی جان داؤ پر لگا کر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔لوگوں سے بازاروں میں نہ جانے کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر ہرش وردھن نے کہا کہ اس وقت آن لائن شاپنگ کی جا سکتی ہے اور اگر آپ کے گھر میں کوئی مریض گھر کے قرنطینہ میں ہیں تو انہیں اچھوت نہ سمجھیں، اور انہیں الگ کمرے میں رکھیں اور مکمل احتیاط برتیں۔
انہوں نے حکومت سیتعاون کرنے کے لئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری اداکرنے کو کہا اور اسی تعاون سے ہم سب مل کر اس حالات سے نمٹ سکیں گے۔