the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
سری نگر، 26 نومبر (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حکومت ہند ملک کے آئین کو بی جے پی کے ایجنڈے میں تبدیل کر کے 'یوم آئین' منا رہی ہے جس پر میں حیران ہوں انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے نئے غیر آئینی قوانین بنائے جا رہے ہیں جن سے ہٹلر کی حکومت بھی شرمسار ہو رہی ہوگی موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو 'یوم آئین' کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا: 'حکومت ہند کی طرف سے یوم آئین منانے پر متحیر ہوں کیونکہ انہوں نے اس (آئین) کو بی جے پی کے ایجنڈے



میں تبدیل کر دیا ہے۔ سی اے اے، این آر سی اور لو جہاد جیسے نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں جو نہ صرف آئین کی طرف سے منظور کردہ بنیادی حقوق کے منافی ہیں بلکہ ان سے ہٹلر کی حکومت بھی شرمسار ہو رہی ہوگی'۔
بتادیں کہ ملک میں 26 نومبر کو 'یوم آئین' منایا جاتا ہے۔ سال 1949 میں اسی روز قانون ساز اسمبلی نے باضابطہ طور آئین کو منظور کیا تھا جس کو بعد ازاں 26 جنوری 1950 سے نافذ کیا گیا تھا۔
بھارت میں 'یوم آئین' کو سال 2015 میں پہلی بار این ڈی اے کے دور حکومت میں منایا گیا اس کو 'قومی قانون دن' کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.