نئی دہلی ، 31 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین سے واپس آنے والے طلباء کی تعلیم متاثر ہوئی ہے، اس لیے حکومت ان طلبہ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے کوئی پالیسی لے کرآئے ۔
کانگریس کے رکن امرسنگھ نے جمعرات کو لوک سبھا میں وقفہ صفرکے دوران یہ مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ یوکرین میں پڑھنے والے طلباء نے وہاں اپنی تعلیم کے لیے لاکھوں
روپے کی فیس دی ہے ۔ اب یہ طلباء اپنے مستقبل کے لیے پریشان ہیں ۔ حکومت ان طلباء کو ہندوستان کے کسی بھی ادارے میں داخلہ دے تو ان کا مستقبل محفوظ ہو سکتا ہے۔
بہوجن سماج پارٹی کے دانش علی نے تشویش ظاہر کی کہ ملک میں مذہب کی بنیاد پر عدم رواداری بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک سمیت ملک کے کئی حصوں میں لوگوں کو مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔