نئی دہلی، 7 جولائی (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بے روزگاری کے تعلق سے حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ مودی حکومت زمین پر کوئی کام کرنے کے بجائے صرف اشتہارات اور جملے بازی کرتی ہے اور اس سے کسی کا بھلا نہیں ہوتا ہے۔
محترمہ واڈرا نے کہا کہ لوگوں کی نوکریاں دن بہ دن ختم ہوتی جا رہی ہیں اوردن بہ دن ملک کے نوجوانوں کو روزی روٹی کے بحران کا سامنا
ہے۔ ہر ماہ بڑے پیمانے پر لوگوں کی نوکریاں ختم ہو رہی ہیں لیکن حکومت لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کر رہی۔
انہوں نے ٹویٹ کیا، “صرف جون میں 1.3 کروڑ لوگ بے روزگارہوئے، روزگار 12 ماہ کی کم ترین سطح پر 2022 میں اسٹارٹ اپس سے 12,000 لوگوں کونکالا گیا۔ مرکزی حکومت کے 30 لاکھ عہدے خالی پڑے ہیں۔ وگیاپن ویربی جے پی حکومت کے پاس ملک کے نوجوانوں کے لیے نئے نئے جملے تو ہیں لیکن روزگار نہیں ہے۔