the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 28 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے ،’ترقی کے ہمہ جہت طوفان‘ کو ’انارکی کے سازشی افان‘ سے نہیں روکا جا سکتا ہے۔
مسٹر نقوی نے جمعرات کو یہاں مرکزی وقف کونسل کی جانب سے وقف بورڈ کے افسران کے لیے منعقد اورینٹیشن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں جب کسی حکومت کا ’ترقی کا مسودہ‘، ’ووٹ کا سودا‘ نہ ہو، مودی حکومت کی جانب سے ’ہمہ جہت ترقی‘ کے ذریعے سماج کے تمام طبقات کو ترقی میں برابر کا حصہ دار بنانے کی انقلابی کوششوں کے نتائج آ رہے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ ’آزادی کے جشن‘ میں بھی انارکی کے ٹشن میں کچھ منفی طاقتیں سرگرم ہیں۔ ایسے لوگ ملک کے مثبت، اختراعی



ماحول کے دشمن ہیں۔ حکومت سماج کے ایسے لوگوں کو معاف نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار مودی حکومت نے پورے ملک میں وقف اثاثہ جات کو وقف مافیاؤں کے چنگل سے نکال کر ان پر جنگی پیمانے پر سماجی، معاشی، تعلیمی سرگرمیوں اور ہنر کے فروغ کے لیے بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کی تعمیر کی ہے۔ گذشتہ تقریباً چھ برسوں میں ’پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم‘ (پی ایم جے وی کے) کے تحت ملک کے تمام ضرورت مند شعبوں میں مودی حکومت کی جانب سے اسکول، کالج، آئی ٹی آئی، گرلس ہاسٹل، رہائشی اسکول، ہنر کے فروغ کے مرکز، کثیرجہتی کمیونٹی سینٹر، سدبھاؤ منڈپ ، ہنر ہب، اسپتال، تجارتی مرکز، کامن سروس سینٹر وغیرہ کی تعمیر بڑے پیمانے پر کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.