: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 02 اپریل (یو این آئی ) سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو نے آج لوک سبھا میں کہا کہ مودی حکومت وقف بل کے ذریعے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے یہ بل لائی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس کے ذریعے پولرائزیشن کی سیاست کر کے اپنے کم ہوتے
ہوئے ووٹوں کو سنبھالنا چاہتی ہے وقف (ترمیمی) بل 2025 پر ایوان میں بحث کے دوران مسٹر یادو نے کہا کہ نوٹ بندی، کسانوں کی آمدنی کو دو گنا کرنے ، گنگا کی صفائی، اسمارٹ سٹی ، آدرش گرام یوجن وغیرہ میں حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے یہ بل لایا گیا ہے۔