نئی دہلی، 20 دسمبر (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت صرف خاص حالات میں قانون بنانے کے لیے آرڈیننس لاتی ہے اور وہ قانون سازی کے عمل کے ذریعے ہی قانون بنانے کے حق میں ہے اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان پیر کو راجیہ سبھا میں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک مادہ (ترمیمی) بل 2021 پیش کرتے ہوئے، محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ یہ بل تریپورہ ہائی کورٹ کے حکم کے پیش نظر لایا گیا ہے۔
اپوزیشن کے آرڈیننس کے
ذریعے قانون لانے کے الزام پر انہوں نے کہا کہ حکومت قانون سازی کے عمل کی بنیاد پر قانون بنانے کی کوشش کرتی ہے لیکن خاص حالات میں اسے آرڈیننس لانا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تریپورہ ہائی کورٹ نے قانون میں ایک بے ضابطگی کا ذکر کیا تھا جسے حکومت نے فوری طور پر درست کرنے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کیا تھا کیونکہ اس وقت پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں تھا۔ بل کی ترمیم میں اس اصلاح کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے ارکان سے اسے پاس کرانے کی اپیل کی۔