the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 30 دسمبر (یو این آئی) حکومت اور کسان تنظیموں کے مابین بدھ کے روز فصل کے باقیات (پرالی) جلانے سے متعلق آرڈیننس اور مجوزہ بجلی قانون کے سلسلے میں اتفاق ہو گیا زرعی اصلاحاتی قوانین کے سلسلے میں تحریک چلانے والی کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین ہوئے مذاکرے میں فصل کے باقیات جلانے والے کسانوں پر کی جانے والی کاروائی اور مجوزہ بجلی اصلاحاتی قانون میں سبسڈی کو ختم کرنے کے اندیشے پر فریقین میں اتفاق رائے ہوا ہے۔
میٹنگ میں مرکزی



وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، اشیائے خوردنی اور سپلائی کے مرکزی وزیر پیوش گویل شامل ہوئے۔ مسٹر تومر نے بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ فصل کے باقیات جلانے پر کسانوں کے خلاف کی جانے والی کاروائی اور مجوزہ بجلی اصلاحاتی قانون میں سبسڈی ختم کرنے کے اندیشے کو دور کر لیا گیا ہے اور اس پر دونوں فریق متفق ہیں۔ کسان تنظیم چاہتی ہیں کہ کھیتی کے لیے ملنے والی بجلی پر کسانوں کی سبسڈی جاری رہے اور فصل کے باقیات جلانے کی پاداش میں کسانوں پر کوئی کاروائی نہ کی جائے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.