نئی دہلی، 21 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کورونا ٹیکہ کاری میں حکومت کی حکمت عملی کو ناکام قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اس کے غیر ذمہ دارانہ رویئے کے سبب ملک کو کورونا ٹیکے اور آکسیجن کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’مرکزی حکومت کی ویکسین کی حکمت علی نوٹ بندی سے کم نہیں۔ عوام کو لائنوں میں لگیں گے، پیسے، صحت اور جان کے نقصان کا سامنا کریں گے اور آخر میں صرف
کچھ صنعت کاروں کو فائدہ ہوگا‘‘۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ حکومت کی ٹیکہ کاری کے سلسلے میں کوئی حکمت معلی نہیں ہے۔ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے درمیان کافی وقت تھا اور حکومت کو معلوم تھا کہ دوسری لہر آئے گی، پھر بھی اس سے نمٹنے کی حکمت عملی وضع نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے چھ کروڑ کورونا ویکسین برآمد کی ہے اور اس کی خوب تشہیر کرکے واہ واہی لوٹنے کا کام کیا گیا لیکن اپنے ملک کے لوگوں کے ضرورت کے مطابق ٹیکے دستیاب نہیں ہوپارہے ہیں۔