نئی دہلی، 31 دسمبر ( یو این آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2024 میں اپنی حکومت کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سال 2025 میں اس سے بھی زیادہ محنت کرنے اور ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے
لیے پرعزم ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس ' پر MyGovIndia کے ذریعے پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو کا جواب دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا "اجتماعی کوششیں اور تبدیلی کے نتائج!
2024 میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں جنہیں اس ویڈیو میں خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔