نئی دہلی، 30 جولائی (یو این آئی) خواتین و اطفال بہبود کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا ہےکہ ملک بھر کی خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں مودی حکومت پرعزم ہےاور اس کے تعلق سے کئی طرح کی اسکیمیں چلائی جارہی ہیں محترمہ ایرانی نے جمعہ کو لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے
دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ مش شکتی کے ذریع خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ریاست میں اسکیمیں چلائی جارہی ہیں اور اس کےلئے مرکز کی طرف سے ہر طرح کی مدد دستیاب کرائی جارہی ہے۔
خواتین کو بااختیار بنانے میں جو مسائل پیش آتے ہیں اسے مشن شکتی کے ذریعہ حل کیا جاتا ہے۔