نئی دہلی، 18 ستمبر (یو این آئی) راجیہ سبھا نے ہندوستانی طریقہ علاج کی نشرو اشاعت کی یقین دہانی کے ساتھ ہومیوپیتھی سنٹرل کونسل (ترمیمی) 2020 بل اور انڈین میڈیکل سینٹرل کونسل (ترمیمی) بل 2020 کو آج صوتی ووٹ سے منظور کردیا۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ہرش وردھن نے ان
دونوں بلوں پر ایک ساتھ ہونے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہندوستانی طریقہ علاج کو فروغ کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ذاتی سطح پر اسے عالمی سطح پر اس کو فروغ دینے میں مصروف ہیں اور پوری دنیا میں ہندوستانی طریقہ علاج کو مقبول بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔