the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی, 26 نومبر(یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ کسان مخالف کالے قوانین کو واپس لینے کے مطالبے کے تعلق سے دہلی آرہے کسانوں کے ساتھ یوم آئین پرزیادتی ان کے حقوق کو کچلنے کی کوشش ہے لیکن اسے سمجھ لینا چاہیے کہ ملک کے ان داتا کی آواز کو جبراً دبایا نہیں جاسکتا ہے کانگریس ترجمان گورو ولبھ نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب، ہریانہ اور اترپردیش کے مختلف حصوں سے کسان زراعت مخالف تینوں قوانین کو ختم کرنے کے مطالبہ کے تعلق سے حکومت پر دباو بنانے کے لیے دہلی میں منعقدہ ریلی میں حصہ لینے آرہے تھے لیکن انہیں سرحد پر روک دیا گیا اور شدید



سردی کے باوجود ان پر پانی کی بوچھارکی گئی۔
انہوں نے اسے غیرمنصفانہ عمل قراردیا اور کہا کہ حکومت نے ان کسانوں کے ساتھ زیادتی کی ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جبراً ملک کے 62 کروڑ کسانوں کی آواز دبانا چاہتی ہے لیکن کسان اپنے حقوق سے آگاہ ہیں اور وہ کسی بھی ظلم وزیادتی سے رکنے والے نہیں ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ کانگریس آغاز سے ہی ان تینوں قوانین کی مخالفت کرتی رہی ہے اور اس وجہ سے اس کے اراکین پارلیمنٹ کو معطل بھی کیا گیا تھا لیکن کانگریس اس طرح کی کوششوں سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ پارٹی پارلیمنٹ سے سڑک تک کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی حمایت کرتی رہے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.