نئی دہلی، 13 جون (ایجنسی) حکومت نے 17 ویں لوک سبھا کا پہلا سیشن شروع ہونےسے قبل 16 جون کو کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے۔
سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ پارلیمانی امور کے وزیر پرهلاد جوشی نے 16 جون کو صبح 11 بجے تمام پارٹیوں کے
رہنماؤں کی میٹنگ بلائی ہے جس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ خیال رہے پارلیمنٹ کا سیشن 17 جون سے شروع ہو رہا ہے اور اس سے پہلے بلائی گئی اس میٹنگ کا مقصد پارلیمنٹ کا کام کاج آسانی سے چلانے کے لئے تمام پارٹیوں کے ساتھ اتفاق بنانا ہے۔