the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 21 فروری (ایجنسی) پلوامہ حملے کے بعد وزارت داخلہ نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے مرکزی پولس فورس کے جوانوں کو دہلی۔سری نگر، سری نگر۔دہلی۔ جموں۔ سری نگر اور سری نگر۔جموں سیکٹروں میں ہوائی سفر کی منظوری دے دی۔
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب مرکزی پولس فورس کے جوان بھی ہوائی راستے سے سفر کرنے کے اہل ہوں گے۔

گزشتہ 14 فروری کو سری نگر کےنزدیک پلوامہ میں مرکزی ریزرو پولس



فورس (سی آر پی ایف)کے قافلے کی ایک بس پر دہشت گردانہ حملے میں 40 جوانوں کے شہید ہونے کے بعد ان جوانوں کے سڑکوں کے راستے سے سفر کے سلسلے میں حکومت پر تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مسٹر راج ناتھ سنگھ نےکہا کہ اس فیصلے سے سپاہی، ہیڈکانسٹبل اور معاون سب انسپکٹر کے عہدوں پر تعینات مرکزی پولس فورس کے 78 ہزار جوانوں کو فوری فائدہ حاصل ہوگا۔ اس عہدے پر تعینات ملازموں کو پہلے ہوائی راستوں سے سفر کرنے کی منظوری نہیں تھی۔ یہ منظوری ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ چھٹیوں پر آنے جانے کے لئے دی گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.