نئی دہلی، 8جولائی (یو این آئی) حکومت نے کورونا کے مدنظر 23,123کروڑ کے ہنگامی ہیلتھ پیکج کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کو یہاں کابینہ کی توسیع اور ردوبدل کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی پہلی میٹنگ کے بعد وزیر صحت منسکھ مانڈویا نے پریس کانفرنس میں کہاکہ کورونا کی تیسری لہر سے نپٹنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ بیس ہزار نئے آئی سی یو بستر کو تیار کیا جارہا ہے۔کورونا سے نپٹنے کے لئے 23123کروڑ کا
ہنگامی ہیلتھ پیکج بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی نظام کے ذریعہ سے کووڈ کا معائنہ کیا جائے گا۔ اگلے نو مہینوں میں کووڈ کے لئے تمام طبی عملہ کام کرے گا۔ ملک کے 736اضلاع میں بچوں کے لئے آئی سی یو بنائے جائیں گے جس میں 20 ہزار بستر ہوں گے۔ اگر کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوتا ہے اور 5000بستر اور 2500بستر والا اسپتال بنایا جائے گا۔ اگلے نومہینے میں ریاستوں میں دس ہزار لیٹر آکسیجن اسٹوریج سسٹم کو بنایا جائے گا۔