اقوام متحدہ،16اکتوبر(رائٹر)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریز نے صومالیہ میں ہوئے خوفناک دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے سبھی صومالیائی شہریوں سے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر گوتریز کے ترجمان نے ایک
بیان جاری کر کے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نےصومالیہ کے لوگوں سے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں متحد ہونے اور سبھی کیلئے ایک وفاقی ملک کے قیام کی اپیل کی۔
انہوں نے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے رنج و غم مارے گئے لوگوں کے غمزدہ لواحقین کے ساتھ ہیں۔