گورکھپور/11جون(ایجنسی) گورکھپور بی آر ڈی میڈیکل کالج حادثے میں ملزم ڈاکٹر کفیل خان کے چھوٹے بھائی کاشف پر دو نامعلوم افراد نے اتوار کو دیر رات جان لیوا حملہ کر دیا۔ کہا جا رہا ہے کہ کاشف کو تین گولیاں ماری گئیں جس کے بعد انہیں سنگین حالت میں ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">یہ واقعہ کوتوالی پولیس اسٹیشن کے جے پی اسپتال کے قریب پیش آیا۔ زخمی کاشف کے بھائی عادل نے بتایا کہ گھر لوٹتے وقت اسکوٹی سوار دو بدمعاشوں نے ان کے بھائی پر تابڑ توڑ فائرنگ کر دی۔ اس دوران انہیں تین گولیاں لگیں۔ وہیں، کوتوال دھنشیام تیواری نے کسی پرانی رنجش میں گولی مارے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ کوتوال نے کہا ہے کہ تحریر ملنے پر کیس درج کر کے آگے کی کارروائی کی جائے گی۔