: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
واشنگٹن، 28 جنوری (یواین آئی) امریکی سرچ انجن گوگل نے کہا ہے کہ امریکی جغرافیائی ناموں کے نظام (جی این آئی ایس) کو اپ ڈیٹ کیے جانے کے بعد ہی 'گلف آف امریکہ' اور 'ماؤنٹ میککنلی' جیسے مقامات کے نام گوگل نقشے پر دکھائی دے سکیں گے۔
امریکی کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے کل پیر کو اپنے ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ گوگل میپس
امریکی جغرافیائی ناموں کے نظام میں باضابطہ طور پر اپ ڈیٹ ہونے کے بعد خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کر کے خلیج آف امریکہ کر دیا گیا ہے۔
کمپنی نے وضاحت کی کہ یہ تبدیلی صرف ریاستہائے متحدہ امریکہ میں نظر آئے گی، جب کہ میکسیکو کے اندر گلف آف میکسیکو کا نام استعمال میں رہے گا۔ دونوں ممالک سے باہر کے صارفین کے لیے دونوں نام گوگل میپس پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔