نئی دہلی، 22 اپریل (نامہ نگار) گوگل نے 22 اپریل 2025 کوارتھ ڈے کے موقع پر ایک خصوصی ڈوڈل جاری کیا ہے ، جس میں ماحولیاتی تبدیلی کے سنگین بحران پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس ڈوڈل کا مقصد لوگوں کو زمین کے تئیں حساسیت اور ذمہ داری کا پیغام دینا ہے۔
ڈوڈل واضح کرتا ہے کہ ہماری زمین
خطرے میں ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زمین کا درجه حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ سے شدید طوفان، سیلاب اور خشک سالی جیسی رہا ت آفات آرہی ہیں۔
ارتھ ڈے دنیا کو یاد دلاتا ہے کہ زمین کی حفاظت ہر انسان کی اہم ذمہ داری ہے۔ ڈوڈل زمین کے مختلف حصوں کی خوبصورتی اور تنوع کو ظاہر کرتا ہے۔