حیدر آباد ، 8 جون (یو این آئی) ہندستانی موسیقی اور کثیر لسانی ادب و ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لئے دو دہائی سے سر گرم تنظیم دسر دھرو ہر آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ملک کی مختلف ریاستوں میں ملٹی لنگول میوزک اینڈ لٹریچر فیسٹول کا
انعقاد کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں تلنگانہ کی راجدھانی حیدر آباد کے تاریخی گول کنڈہ قلعہ میں موسیقی و کثیر لسانی ادب کی خوب صورت اور پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
یہ فیسٹول تلنگانہ کے یوم تاسیس کی مناسبت سے جاری تقریبات کے تحت عمل میں آیا۔