نئی دہلی ،15 اگست (یواین آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر جوانوں کو ہفتے کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کووند نے ملک کے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر انڈیا گیٹ پر واقع ’نیشنل وار میموریل ‘ جاکر شہیدوں کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔ان کی قیادت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ
نے کی۔
صدر نے بعد میں ٹویٹ کرکے کہا،’’ہندوستانی مسلح افواج کے ٹاپ کمانڈر ہونے کے ناطے مجھے نیشنل وار میموریل جانے اور ان بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا جنہوں نے قومی کی سلامتی کی خاطر اپنی جانیں قربان کردیں۔‘‘
انہوں نے لکھا ہے،’’ان شہیدوں کا ہندوستان ہمیشہ قرض دار رہے گا۔جے ہند۔‘‘